مدرسہ قادریہ کریمیہ
مفتی محمد شبیر قادری سحرؔ اورنگ آبادی کےزیرسربراہی اولاً گزشتہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ہی ایک لائبریر (بنامِ تاریخی: لرفاہ العامة لکل الناس1440ھ) کا قیام ہوا تھا ۔بعدازاں آغازِ سن 1441 ماہِ محرم الحرام سےاسی لائبریری کے شعبہء نشرواشاعت سے" فیضانِ سیدالہند الکریم " میگزین (بنامِ تاریخی: بشرح الاقوال، العلیم، فی جمع الاحوال ،الکریم 1441ھ) کا اجراء ہوا تھا ۔ اب آپ کی جانب سے علومِ دینیہ کی تحفیظ و ترسیل کے بعد تدریس کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے دارالعلوم (بنامِ تاریخی: مدرسہ قادریہ کریمیہ شبیریہ1441ھ، آگاہ کہ حصۂ آخرشبیریہ انہوں نے حذف کروادیا ہے) کامسجد محلہ دھناواںمیں (جب تک مدرسے کی عمارت تعمیر نہ ہوجائے ابھی حاجی منظور احمد بن مرحوم امیرالدین صاحب اسعدہ اللّٰہ واشفہ ورحمہ کے دولت خانے میں)قیام ہوچکا ہے ۔
ادارۂ ھذہ مدرسہ قادریہ کریمیہ میں فی الحال پانچ شعبے مکمّل طور پر جاری ہیں: اول: شعبۂ نسواں (شش سالہ عالمہ کورس)، دوم: شعبۂ قراءت (یک سالہ للحفاظ الکاملین فقط)، شعبۂ حفظِ قرآن (سہ سالہ للطالب القوی فی التحفیظ)، شعبۂ درسِ نظامی (ہشت سالہ عالم کورس)، شعبۂ لسانیات (یک سالہ عربی ، انگلش ، اردو اور فارسی زبان فقط) ان کے علاوہ چند خاص شعبے صرف مخصوص لوگوں کے لیے ہیں۔ مذکورہ بالا چاروں شعبوں میں فی الوقت صرف اور صرف قریۂ دھناواں یا قرب و جوار کے طلباء ہی داخلہ لے سکتے ہیں اور اعلیٰ معیار کی تعلیم و تدریس سے اپنے آپ کو بہرہ ور فرما سکتے ہیں ۔
البتّہ اطراف و نواحی کے وہ طلبائے مدارس اسلامیہ جو لاک ڈاؤن میں اپنے علاقے میں بند ہوکر رہ گئے ہیں، ان کے لیے ادارہ کی جانب سے یہ تعلیمی راہ ہموار کی گئی ہے وہ داخلہ منظور کراکے درسی اور تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں تا کہ حالاتِ حاضرہ کی گردشوں کی نذر ہوکر مکمل تعلیمی سال برباد ہونے سے بچے، جس کی بہترین سبیل ادارہ سے ملحق ہونا ہے ۔ جب کہ حالات بہتر ہونے کے بعد آپ مستقل ادارۂ ھذا میں رہنے کے اور اپنے اس ادارے میں جانے کے بھی مجاز ہوں گے جہاں سے علم کی تحصیل کےلیے جڑے ہوئے ہیں ۔
غور طلب یہ مقام ہے کہ اگرچہ ہمارے یہاں مدرسین اور نظامِ درس کا بدرجۂ اتم اہتمام ہے لیکن قیام و طعام کا انتظام نہیں اور جب تک کرونا وباء اور لاک ڈاؤن کا معاملہ رہا تو اگرچہ سرکاری اجازت نامہ بھی جاری ہوجائے پھر بھی ہوسٹلائز کا نظام بحال نہیں ہوگا حتٰی کہ بالکل امن و امان نصیب نہ ہوجائے ۔
لہٰذا ہوسٹلائز کے خواہاں طلباء داخلہ کی خواہش یا زحمت نہ اٹھائیں۔ ہاں! آمد و رفت والے طلباء ادارہ کے تربیتی اصول و ضوابط کے پابند ہونے کا حوصلہ رکھتے ہوئے جوائن ضرور فرمائیں۔
نیز مخیر حضرات اپنے صدقات وزکاۃ ،عشرہ و فطرہ اور دیگر عطیات سےجوہو ادارےکا ضرورتعاون کریں۔ادارے کی تمام تر سرگرمیاں الکریم ویب سائٹ پر ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔
منجانب: الکریم انتظامیہ

0 Comments