شاعر کی پہچان غزل ہے



شاعر کی پہچان غزل ہے
دیوانوں کی شان غزل ہے

 خسروؔ کا فیضان غزل ہے
 غالبؔ کی تو جان غزل ہے

میرتقیؔ کی اردو زباں پر
بن کرکے احسان غزل ہے

جس میں ہیں گل ہرایک طرح کے 
ایسا اک گلدان  غزل  ہے

ذکر نہ پیارے جس میں ترا ہو
میرے لیے بے جان غزل ہے 

شاعرِ خستہ حال سحرؔ  کی
جان غزل  پہچان غزل ہے



0 Comments