یہ قلبِ ناز ہمارے تمہارے عشق کے مارے

یہ آسماں ۔ یہ ستارے تمہارے عشق کے مارے 
یہ قلبِ ناز ہمارے تمہارے عشق کے مارے

یہ کائنات مکمّل تمہاری چاہ کا سنگم 
یہ دنیا بھر کے نظارے تمہارے عشق کے مارے 

تمہیں ہے پیار سبھی سے  ہو مہربان سبھی پر
ہر ایک پیارے ہیں پیارے تمہارے عشق کے مارے 

وہ حفظ کرتے ہیں شام و سحر شبانہ روز
محبتوں کے سپارے تمہارے عشق کے مارے

ہیں کون جان حیات اس جہان کے پیارے ؟
تمہارے عشق کے مارے تمہارے عشق کے مارے

0 Comments