سلطانِ ولایت ہو رتبہ یہ تمہارا ہے
سلطانِ ولایت ہو رتبہ یہ تمہارا ہے
للہ کرم کردو! سائل نے پکارا ہے
در چھوڑ کے تیرا میں کس در پہ بھلا جاؤں
تیری ہی عطاؤں پر منگتے کا گزارا ہے
یا غوث کرم مجھ پر، اک نظر عنایت ہو
اس بندۂ عاجز کو دکھ درد نے مارا ہے
رب ان کا کھلاتا ہے دے دے کے قسم ان کو
کس درجہ مرا مرشد اللّٰہ کو پیارا ہے
شبیر زہے قسمت تم کو یہ ملی نسبت
کیا فکر و غمِ محشر جب غوث تمہارا ہے
از: محمد شبیر قادری سحر اورنگ آبادی

0 Comments