🔹🔘جب چـاہا جس کا چـاہا مقـدر بـنا دیا🔘🔹
🔘جب چــاہا جس کا چـاہا مقدر بـنا دیا
🔘قطرے کو ایک پل میں سمندر بـنا دیا
🔘قســمت کسـی کی درپہ بــلاکر بـنادیا
🔘یا پھــر نصـیب خواب میں آکر بـنادیا
🔘میں نے جو دیکھاآپ کی بندہ نوازیاں
🔘خـود کو انہیں کے در کا گـداگر بـنادیا
🔘میں نےتو خود کو ان کا بنایا غلام تھا
🔘لیکن انہوں نے شاہوں سے بہتر بـنادیا
🔘بےجان کنکری کوبھی گویائی بخش دی
🔘آقاﷺ نے نرم ڈالی کـو خـنجـر بـنادیا
🔘ہم عاصیوں کےواسطےرب کریم ﷻنے
🔘پیارےنبی ﷺکو شـافعِ محشر بـنادیا
🔘انسانیت کا آپﷺ نے فرماکےانتخاب
🔘ہم خـاکیوں کو خلق سے بـرتر بـنادیا
🔘نـورِخــدائےپـاک کی آمـد نے اے سحر
🔘ظلمت کـدے کو پـل میں منور بـنادیا
از🖋 مـحمـدشـبـیرقـادری (سحرؔاورنگـ آبادی)
رمضان المبارک 1438ھ۔

0 Comments