کانٹوں کو چومتا ہوں تو جلتے ہیں پھول کیوں؟
جب سرو مل نہ پائے، نہ لوں میں ببول کیوں؟
جب میرے دل سے تیرا تعلق، نہ تھا، نہ ہے
پھر میرے دل میں تیرا خروج و دخول کیوں؟
دو چند جملوں سے بھی تو ہو سکتا ہے تمام
بے وجہ اپنی بات کو دیتے ہیں طول کیوں؟

0 Comments