جاودانی



ایک ہی ذات جاودانی ہے
باقی کل کائنات فانی ہے

اس کا ملتا نہیں نشاں لیکن 
اس کی ہر ایک میں نشانی ہے

اس نے اعمال سے پرکھنے کو
دی یہ دنیا کی زندگانی ہے

سجدہ کرنا اسے شبانہ روز
اس سے الفت کی ہی نشانی ہے

وہ ہے راضی تو دونوں عالم میں 
شادمانی ہی شادمانی ہے

نعمتوں کا شمار ناممکن 
مہربانی ہی مہربانی ہے 

اس کے نورِ مبین سے جگ میں 
ضوفشانی ہی ضو فشانی ہے

ؔخلد و فردوس میں خدا کی سحر 
میزبانی ہی میزبانی ہے

Image result for ‫لا الہ الا اللہ‬‎

0 Comments