میرے دل کی گتھیاں سلجھائیے


میرے دل کی گتھیاں سلجھائیے
اور نہ سلجھا سکتے تو فرمائیے؟

جس میں سب عیب و ہنر آئیں نظر
مجھ کو ایسا آئینہ دکھلائیے 

عشق کی صحبت میں بھی بیٹھا کرے
عقل و  دانش کو ذرا سمجھائیے

دل کو زندہ کر نہیں سکتے تو پھر
اس سے بہتر ہے کہ خود مر جائیے

ؔمجھ کو ہی ان کو بنانا ہے سحر
عیب میرے مجھ کو ہی بتلائیے

0 Comments