سورۃ العلق


 ﷽
اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ ﴿١﴾ خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ ﴿٢﴾ اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ ﴿٣﴾ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ ﴿٤﴾ عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ﴿٥﴾ كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَى ﴿٦﴾ أَن رَّآهُ اسْتَغْنَى ﴿٧﴾ إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَى ﴿٨﴾ أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى ﴿٩﴾ عَبْدًا إِذَا صَلَّى ﴿١٠﴾ أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَى ﴿١١﴾ أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى ﴿١٢﴾ أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّى ﴿١٣﴾ أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّـهَ يَرَى ﴿١٤﴾ كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ ﴿١٥﴾ نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ ﴿١٦﴾ فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ ﴿١٧﴾ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ ﴿١٨﴾ كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب۩ ﴿١٩﴾


پڑھیے! پیدا کرنے والے رب کے نام پاک سے 
جس نے کی تخلیق، انسانوں کی، خون و خاک سے

پڑھیے پڑھیے! آپ کا رب سب سے بڑھ کر ہے کریم
ذرے ذرے کی خبر اس کو ہے، وہ ہی ہے علیم

اس نے ہی لکھنا سکھایا از قلم، نادان کو
اور بتایا جو نہیں تھا جانتا، انسان کو

ہاں ہاں! انساں سرکشی کرتا ہے ہو کر بے نیاز
رب کی جانب پھرنا ہے، اور پھیرتا ہے از نماز!

اے حبیبِ پاکﷺ! اس گمراہ کو دیکھیں بھلا 
حق تعالیٰ کی عبادت سے جو ہے یہ روکتا 

گر ہدایت یافتہ ہو تو کر ے تقویٰ  کا حکم
اور جھٹلائے، یا منہ پھیرے، کرے گا خود پہ ظلم

جان لے وہ، جانتا ہے سب، خدائے لاشریک 
چاہیے اس کو کہ باز آئے، وہ باز آئے تو ٹھیک 

ورنہ  پیشانی کے بالوں سے گھسیٹا جائے گا 
جو کہ پیشانی بنی ہے معدن کذب و خطا

ہم نشینوں کو بلالے وہ مدد کے واسطے
اور ہم اپنے سپاہی کو، عذابِ نار کے

قطعاً  اس کی آپ کچھ پرواہ مت فرمائیے 
سر بہ سجدہ ہوکے قربت اور زیادہ پائیے

از:  سحرؔ اورنگ آبادی

0 Comments