اے کائناتِ کل کے شہنشـــاہ لے خبر
کرکے مجھے بھی حاضرِ درگاہ لےخبر
تاریک راہ میں تن تـنہا ہوں میں شــہا
مونس نہيں ہےکوئی بھی ہمراہ لےخبر
اب تو نگاہِ لطف و کـرم ہو مرےکـریم
"میں ڈوباتوکہاں ہے مرے شاہ لےخبر"
نام و نشان دیں کـو مٹانے پہ ہیں تلے
مرتےنہیں ہیں دین کےبـدخواہ لےخبر
نورِ خـدا سـحـر کـا مقدر چمک اٹھے
نـورِ مـبــین ، نـورِ سـحـر گـاہ لے خبر
محمد شبیر قادری سحرؔاورنگ آبادی
0 Comments