مثلث نعت پاک
برب کعبہ! آپ سا کوئی نہیں کوئی نہیں
یوں جیسے دوسرا خدا کوئی نہیں کوئی نہیں
رسولِ حق حبیبِ رب، ہمارے آپ ہی ہیں سب
ہر اک خوشی ہر اک طرب، ملا ہے آپ ہی سے سب
ہمارا آپ کے سوا کوئی نہیں کوئی نہیں
فساد سے بھرا گگن، ہے یہ جہان پر فتن
رہ خدا پہ گامزن، رکھو ہمیں شہ زمن
بجز تمہارے پیشوا کوئی نہیں کوئی نہیں
یہ فرقتیں مٹائیے، مدینے اب بلائیے
پیاس بھی بجھائیے، حجاب بھی اٹھائیے
کہ پھر رہے میانِ ما کوئی نہیں کوئی نہیں
رسولِ پاک محتشم، شفیع و شافعِ امم
بروز حشر ہو کرم، رہے سحرؔ کا بھی بھرم
جہاں میں اپنا سرورا کوئی نہیں کوئی نہیں
محمد شبیر سحرؔ

0 Comments